مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کل منگل کو قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے تین مکانات اور املاک کو مسمار کردیں۔ قابض فوج نے دعویٰ کہا کہ یہ مکانات فلسطینیوں نے بغیر اجازت کے تعمیر کیے تھے۔
قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان میں البستان محلے میں دو گھروں کو مسمار کردیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض پولیس اور فوج کے ایک دستے نے بلڈوزر کے ہمراہ البستان محلے پر دھاوا بول دیا اور دو گھروں کو مسمار کر دیا، جن میں دو گھرانوں میں عید اور الرویدی خاندانوں کے 10 شہری رہائش پذیر تھے۔
یہ دوسرا موقع ہے کہ قابض فوج نے 3 ماہ کے اندر ایک ہی محلے میں خاندانوں کے گھر مسمار کیے ہیں۔
دوسری جانب قابض فوج نے مسماری اور بلڈوزنگ کی کارروائیاں کیں جس سے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع قصبے عیساویہ میں ایک مکان اور متعدد املاک متاثر ہوئیں۔
القدس گورنری نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے قصبے کے مشرقی علاقے پر دھاوا بولا اور پرمٹ نہ ہونے کے بہانے شہری امجد علی کے مکان کو مسمار کردیا۔
قابض افواج نے زرعی گرین ہاؤسز اور مویشیوں کے متعد د باڑے مسمار کردیے۔ زمینوں کو بلڈوز کر دیا اور دیواروں کو بھی اکھاڑ پھینکا۔