Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت جاری، الخلیل میں گرفتاریاں، نابلس میں مسجد پر حملہ

مغربی کنارہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح سویرے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر اپنے حملے جاری رکھے اور کئی محاذوں پر محاذ آرائی کے درمیان چھاپے اور گرفتاریاں کی گئیں۔

الخلیل میں قابض فوج نے منگل کی علی الصبح شہر کے جنوب میں واقع الفوار کیمپ پر دھاوا بولا اور چھاپہ مار کارروائی اور گرفتاری کی مہم شروع کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بول کر گھروں پر چھاپہ مار کر توڑ پھوڑ کی۔ قا بض فوج نے حال ہی میں جیلوں سے رہا ہونے والے سابق قیدیوں سمیت 6 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھاپہ مار فورس نے العبداللہ، ابو ربیع، العوادی اور احمارو خاندانوں کے گھروں، المقوسی، الطیطی اور قاسم محلوں اور الود اسٹریٹ پر چھاپے مارے، گھروں اور شہریوں کی املاک کی توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی۔

الفوار کیمپ پر چھاپے کے دوران قابض فوج کے جنگی طیارے اور ڈرون مسلسل پروازیں کرتے رہے۔

الفوار کیمپ کو قابض فورسز کے بار بار چھاپوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، شہریوں کے خلاف دھمکیوں اور بدسلوکی کی کارروائیوں، گھروں پر دھاوا بولنا، گرفتاریوں اور فیلڈ تفتیش کرکے شہریوں کو ہراساں کیا جاتا ہے۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں قابض فوج نے منگل کے روز فجر کے وقت شہر پر دھاوا بولا اور شہر کے مغربی حصے میں ایک مسجد اور ایک قبرستان پر چھاپہ مار کر وہاں توڑ پھوڑ کی۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض فوجیوں نے امام علی مسجد پر دھاوا بول دیا، اس میں موجود سامان توڑ دیا اور اسپیکرز کو خراب دیا۔

قابض فوج نے شہر کے مغربی قبرستان میں میں بھی توڑ پھوڑ کی اور کئی قبروں کو اکھاڑ دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan