بوگوٹا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے اسرائیلی قیدی عومر شیم توو کی رہائی سے قبل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک رکن کی پیشانی پر بوسہ لینے کو امن کا پیغام قرار دیا۔
انہوں نے پیر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “یہ امن ہے، انسانیت کا پیغام ہے ،محبت اور بدترین وقت میں یکجہتی کا پیغام ہے‘۔
‘
کولمبیا کے صدر نے القسام بریگیڈز کے ایک رکن کی پیشانی کو چومتے ہوئے قیدی عومر شیم توو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزید کہاکہ “یہ امن ہے، انسانیت تاریک ترین لمحات میں محبت اور یکجہتی ہے۔ مزاحمت اس طرح ہے، اور زندگی اس طرح ہے”۔
خٰیال رہے کہ22 فروری کو اسرائیلی قیدی عومر شیم توونے رہائی سے قبل القسام بریگیڈ کے دو ارکان کےماتھوں پر بوسہ دیا۔ عرب میڈیا کے اہم ترین اداروں نے ان شاٹس کو رپورٹ کیا جبکہ اسرائیلی میڈیا نے انہیں نظر انداز کر دیا۔