Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی اپوزیشن نیتن یاہو پر برس پڑی،غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کونہ صرف فلسطینیوں اور دوسرے ممالک کی طرف سے مخالفت کا سامناہے بلکہ اسرائیل کے اندر سے بھی انہیں سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کنیسیٹ میں ڈیموکریٹک بلاک کے سربراہ یائر گولن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں رکاوٹ ڈالنے کے نتائج سے خبردار کیا۔

گولن نے اتوار کی صبح “ایکس” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ “میں آپ سے کہتا ہوں کہ نیتن یاھو اگر آپ نے معاہدے کو ناکام بنایا تو آپ پر جہنم کے دروازے کھل جائیں گے”۔

چینل 14 کے مطابق گولن کے بیانات غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل درآمد کے حوالے سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور نیتن یاہو کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی ساتویں کھیپ کی رہائی میں تاخیر کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں جنہیں کل رہا کیا جانا تھا۔

اسرائیلی اپوزیشن نے نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹ ڈال کر جنگ بندی معاہدے کو اڑانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسے موجودہ معاہدے کی صریح خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔

گولن نے مزید کہاکہ “نیتن یاہو نے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا حکم دیا، معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی اور پہلے مرحلے کو مکمل طور پر ٹارپیڈو کیا۔ ہم نے نے پہلے خبردار کیا تھا نیتن یاھو کچھ بھی گڑ بڑ کرسکتا ہے۔ دوسرے مرحلے کے حوالے سے کوئی حقیقی مذاکرات نہیں، بلکہ محض دھوکہ اور اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کو نظرانداز کرنا ہے”۔

گولن کے بیانات اسرائیل میں ایک کشیدہ سیاسی ماحول کے درمیان آئے ہیں، جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ساتھ بحران سے نمٹنے کے طریقہ کار اور قیدیوں پر مذاکرات کے مستقبل پر پولرائزیشن بڑھ رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan