Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

چیلنجوں کے باوجود غزہ میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت تعلیم اور اعلیٰ تعلیم نے آج اتوار کے روز سے غزہ کی پٹی میں نئے تعلیمی سال برائے2024/2025 کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دوسری جانب غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ پرمسلط کی گئی جارحیت کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں وسائل کی کمی ایک اہم چیلنج ہے۔

وزارت تعلیم نے ایک بیان میں تمام طلباء کے لیے تعلیم کے حق کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، موجودہ سکولوں کے ذریعے تعلیمی عمل شروع کرنے کے لیے ان کی بحالی اور تزئین وآرائش شروع کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ سکول کی عمارتوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے متعدد علاقوں میں قائم کیے گئے متبادل تعلیمی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

وزارت تعلیم نے وضاحت کی کہ وہ مشکل حالات کے باوجود اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھنے کو یقینی بنانے کی کوشش میں ایسے طلباء کے لیے ٹیمز اور وائز سکول پلیٹ فارم کے ذریعے فاصلاتی تعلیم فراہم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ۔

وزارت تعلیم نے اساتذہ، طلباء اور والدین سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیمی سال کو کامیاب بنانے کے لیے متحد ہو کر تعاون کریں، بے گھر خاندانوں کے بچوں کے لیے کلاس رومز فراہم کرنے میں مدد کریں۔

بیان میں انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ کے اداروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں تعلیمی شعبے کی مدد کے لیے فوری مداخلت کریں۔ تعلیمی عمل کو معمول کے مطابق چلانے کو یقینی بنانے کے لیے تعمیر نو کے سامان، اسٹیشنری اور سکولوں کے فرنیچر کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے قابض ریاست پر دباؤ ڈالیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan