Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں میں مصروف ہے: شیخ عبد العظیم سلہب

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-jews21

اوقاف اسلامیہ بیت المقدس ،کے صدرشیخ عبد العظیم سلہب نے کہا ہے کہ اسرائیل بڑی سرعت کے ساتھ مقدس شہر کو یہودیانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ شیخ نے براق چوک کو یہودیانے کی اسرائیلی منصوبہ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ “قابض اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے آئے روز یہاں مقامی پشتنی باشندوں کو بے دخلی کے احکامات جاری کرکے شہر سے باہر دھکیلنے کے احکامات دئیے جاتے ہیں. مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کو جانے سے روکا جاتا ہے، جان بوجھ کے نمازیوں کو مسجد سے گھروں کی طرف جاتے وقت قتل کیا جاتا ہے،جیسے پچھلے جمعہ کو زیاد جولانی کو شہید کیا گیا۔” شیخ نے کہا کہ یہ وہ عمل ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کہ اسرائیل بیت المقدس کی شناخت کو تبدیل کرنے کیلئے ہر غیر اخلاقی اقدام اٹھا رہا ہے۔ شیخ عبد العظیم سلہب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے قرب وجوار میں یہودیوں کو بسانے اور مسلمانوں کو مسجد کی پہنچ سے دور رکھنے کی پالیسی سے واضح ہو جاتا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر کنٹرول کرنے کی کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ شیخ سلہب نے قابض اسرائیلی انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ قدیم مساجد کی تعمیرنو کی اجازت نہیں دے رہے ہیں اور اوقاف کو ان مساجد کی مرمت اور زیب و آرائش کرنے سے بھی روک رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ” یہ صورتحال تشویشناک ہے اور خطرے کی گھنٹی مسلسل بج رہی ہے۔ اس شہر میں یہ ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے کہ ہم حالات پر گہری نظر رکھتے ہوئے مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کریں”۔ اوقاف کے سربراہ نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے اسرائیلی سازشوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی شہریوں پر جاری مصائب و مشکلات کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے مسجد میں نماز پرھنے کیلئے عمر کی حد کا تعین کرنے کے فیصلے کو ،شیخ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ناجائز اور ناقابل فہم فیصلہ ہے۔ قابض انتظامیہ اس طرح کا فیصلہ کر کے مذہبی آزادی کے قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو چکی ہے.”انہوں نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ ” ہم ایک مقبوضہ ریاست میں رہ رہے ہیں،عالمی قوانین اسرائیل کو اس بات کے مکلف ٹھہراتے ہیں کہ ہمارے مذہبی مقامات محفوظ ہوں اور ہمیں ان عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کی کھلی آزادی ہو” لیکن اسرائیل کو ان قوانین کا کوئی پاس و لحاظ نہیں ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan