الخلیل(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچہ شہید ہوگیا۔
ہلال احمر نے اطلاع دی ہے کہ الخلیل میں اس کے عملے نے جنوبی علاقے جبل جوہر میں قابض فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے ایک 13 سالہ
بچے کو ہسپتال منتقل کیا۔
مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایمن نصر الہیمونی نامی بچہ الخلیل شہر کے جنوبی علاقے میں الکسارا میں قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔