غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے مقتول اسرائیلی قیدی شیری بیباس کی لاش بین الاقوامی ریڈ کراس کے حوالے کردی۔
ایک خصوصی ذریعے نے الجزیرہ کو بتایا کہ القسام بریگیڈز نے ابھی اسرائیلی قیدی کی لاش حوالے کی ہے۔
حماس نے آج ایک سابقہ بیان میں کہا تھا کہ لاشوں میں کوئی خرابی یا اوورلیپ ہو سکتا ہے، کیونکہ قابض فوج کی جانب سے اس جگہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں اور فلسطینی بھی موجود تھے۔ وہاں یہ خاندان دوسرے فلسطینیوں کے ساتھ موجود تھا۔”
حماس نے نشاندہی کی کہ وہ اپنی طرف سے جانچ اور تفتیش کے نتائج سے ثالثوں کو مطلع کرے گی۔ اگر غلطی سے کسی دوسرے شخص کی لاش بیباس کی لاش کی جگہ چلی گئی ہے تو اسےواپس کیا جائے اور بیباس کی لاش وصول کی جائے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمت کی طرف سے جس خاتون کو شیری بیباس قرار دے کر اس کی لاش حوالے کی گئی تھی ڈی این اے ٹیسٹ سے وہ شیری بیباس نہیں کسی اور کی لاش ہے۔