غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتے کے روز چھ صہیونی قیدیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔
ابو عبیدہ نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ رہائی پانے والوں میں ایلیا میمون اسحاق کوہن، عمر شیم توف، 3- عمر فنکرٹ، تل چوہام، ایورا مینگیستو اور ہشام السید شامل ہیں۔
قابض صہیونی قیدی کی رہائی کی یہ ساتویں کھیپ ہے، کیونکہ اس سے قبل 19 صہیونی قیدیوں کو 6 مراحل میں رہا کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ جمعرات کو قابض فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ان میں سے ایک لاش اسرائیلی خاتون قیدی کی نہیں تھی۔
قابض صہیونی قیدیوں کے بدلے آج ہفتے کو 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی زندانوں سے رہا کیا جائے گا۔