Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ کو 60 ہزار موبائل گھروں کی فوری ضرورت، تعمیر نو کے لیےعالمی کانفرنس بلائی جائے:سلامہ معروف

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے زور دے کر کہاہے کہ غزہ کی پٹی کو اپنے گھروں سے محروم ہونے والے لاکھوں خاندانوں کے لیے عارضی پناہ گاہ فراہم کرنے کی خاطر فوری طور پر 60, ہزارموبائل گھروں اور 200,000 خیموں کی فوری ضرورت ہے۔

معروف نے جمعہ کی صبح ایک پریس بیان میں کہا کہ “محدود تعداد میں موبائل ہومز غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے، انہیں بین الاقوامی تنظیموں کے استعمال کے لیے مختص کیا جائے گا۔ عام شہریوں کی رہائش کے لیے مزید شیلٹرز ہوم کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اب تک جو کچھ پناہ کے لیے پہنچا ہے وہ ہماری خیموں کی ضرورت کے نصف سے بھی کم ہے، موبائل گھروں کی جتنی تعداد پہنچائی گئی ہے وہ مجموعی طور پر غزہ کے گھر افراد کی ضرورت کا سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ قابض اسرائیل تاخیر اور ہچکچاہٹ پر عمل پیرا ہے۔وہ غزہ کی پٹی میں ہمارے عوام پر ہونے والی تباہی کی جنگ کی وجہ سے ہونے والی انسانی تباہی سے لاتعلق ہے اور معاہدے کے انسانی پہلو میں اپنے وعدوں سے فرار اختیارکررہا ہے۔

معروف نے عالمی برادری اور ثالث ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کی فوری ضرورتوں کو پناہ گاہ ،امداد اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں اور قابض ریاست کو بلیک میل کرنے اور ہمارے لوگوں کے مصائب سے لطف اندوز ہونے اور ان ضروریات کے داخلے میں رکاوٹیں ڈال کر اسے مزید بڑھانے سے روکیں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں آئندہ عرب سربراہی اجلاس میں رفح کراسنگ کو چوبیس گھنٹے کھولنے کا فیصلہ کرنے اور ہمارے لوگوں کو ریلیف، پناہ گاہ اور تعمیر نو کے حوالے سے ہر چیز کی اجازت دینے اور غزہ کی پٹی پر انسانی خدمت کا علاقہ بنانے پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan