Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

چین نے غزہ محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ پھر دہرایا

palestine_foundation_pakistan_gaza-children10

مشرق وسطیٰ کیلئے چین کے نمائندے وو سائیک نے اپنے ملک کی طرف سے پھر ایک بار یہ مطالبہ دہرایا ہے کہ ،غزہ محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور وہاں ابتر ہوئی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ لبنانی صدر مائیکل سلیمان اور وزیراعظم سعد الحریری کے ساتھ بیروت میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ووسائیک نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر جلد از جلد عمل کرانے کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے۔ سائیک نے کہا کہ چین تمام عرب ممالک سے رابطے کر رہا ہے اور بالخصوص لبنان کے ساتھ رابطے میں ہے کیونکہ ،لبنان سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل ممبر بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین خطے میں امن کا خواہاں ہے اور وہ مکمل خود مختار فلسطینی ریاست کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ خطے میں تب ہی امن اور معاشی استحکام ممکن ہے جب اسرائیل 1967کے مقبوضہ علاقے خالی کرے،اور بیت المقدس میں امن کو پھلنے اور پھولنے کے مواقع فراہم کرے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan