Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ریڈ کراس لاشیں حوالے کرنے میں دوغلے پن کا مظاہرہ کرتا ہے:فلسطینی سرکاری پریس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے کہا ہے کہ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کی لاشوں کے ساتھ سلوک میں “دوہرے معیار” پر عمل کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترسیل کے طریقہ کار اور اس کے ساتھ ہونے والی تقریبات میں واضح امتیاز برتا جا رہا ہے۔

یہ بات دفتر کے ڈائریکٹر اسماعیل الثوابتہ نے “X” پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ریڈ کراس اسرائیلی قیدیوں کی میتیں وصول کرتے وقت سرکاری تقریبات کا انعقاد کرتا ہے، جب کہ فلسطینی شہداء کی میتیں ٹرکوں کے اندر پہنچائی جاتی ہیں، نیلے رنگ کے پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھ کر انسانی وقار کے بغیر لایا جاتا ہے۔

الثوابتہ نے مزید کہا کہ یہ صریح امتیاز دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے اور انصاف کے حصول میں بین الاقوامی برادری کی نااہلی کو بے نقاب کرتا ہے۔

کل جمعرات کی صبح القسام بریگیڈز کے “شیڈو یونٹ” نے 4 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ریڈ کراس کےحوالے کیں جو قابض فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی کے اندر ان کے حراستی مراکز پر بمباری کے دوران مارے گئے تھے۔

سات اکتوبر 2023ء کو طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے بعد مختلف مراحل میں تبادلے کے معاہدے کے دوران پہلی بار غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کو ان اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں موصول ہوئیں جو 15 ماہ کے دوران نسل کشی کی جنگ کے دوران “اسرائیل” کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan