Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عباس ملیشیا نے جنین سے سیاسی قیدی کی اہلیہ گرفتار کرلی

مغربی کنارہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد پولیس نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ایک فلسطینی خاتون کو سیاسی بنیادوں پر اس کے شوہر کو گرفتار کرنے کے چند دن بعد گرفتار کر لیا۔

خاندانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ’ عباس ملیشیا‘ کی ایک فورس نے سیاسی قیدی “صہیب ابو مویس” کی اہلیہ کو جنین میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیر حراست خاتون 7 ماہ کی بچی کی ماں ہے، جب کہ اس کے شوہر مویس کو دو ہفتے قبل جنین میں عباس ملیشیا کی جانب سے چلائی گئی گرفتاری مہم کے حصے کے طور پر گرفتار کیا گیا تھا، جس میں درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

عباس ملیشیا نے جنین شہر اور اس کے دیہات میں اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اور مزاحمت کو ختم کرنے میں قابض فوج کی مدد کے لیے چھاپے مارے اور نوجوانوں اور مطلوب افراد کا تعاقب کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب جنین پر اسرائیلی جارحیت مسلسل دوسرے مہینے میں داخل ہو رہی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 26 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan