مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی ایمبولینس سروس نے اعلان کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں ایک اسرائیلی خاتون آباد کار کو چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔قابض اسرائیلی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے اطلاع دی کہ بڑی ایمبولینس ٹیمیں اور قابض پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جب آباد کار کو کلہاڑی سے زخمی کیا گیا اور حملہ آور القدس کے پرانے شہر میں کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگیا۔