تہران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا ہے کہ قطر اور تمام ثالث غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو کامیاب بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کے ساتھ تہران میں ایک پریس کانفرنس میں امیر قطر الشیخ تمیم نے زور دیا کہ قطر غزہ کی پٹی میں جنگ بندی تک پہنچنے اور انسانی امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطہ متعدد پیش رفتوں اور چیلنجوں کا مشاہدہ کر رہا ہے جن کے لیے مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے، یہ خطہ جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسے حل کرنے کا بہترین طریقہ تعمیری بات چیت کے ذریعے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ایرانی صدر کے ساتھ تعاون کے مواقع اور مشترکہ اقتصادی کمیٹی کے نتائج کی پیروی پر تبادلہ خیال کیا۔
قطر نیوز ایجنسی (کیو این اے) نے کہا ہے کہ امیر قطر کے دورہ تہران کا مقصد علاقائی پیشرفت اور مشترکہ اقدام کے ذریعے خطے کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے جو علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو مستحکم کرتا ہے۔
اس ملاقات میں، جس میں صدر مملکت جناب مسعود پزشکیان بھی موجود تھے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نےآیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے دنیا بھر کے مستضعفوں اور فلسطینی عوام کی حمایت کے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدردانی کی اور رہبر انقلاب سے کہا کہ فلسطین عوام کے ساتھ آپ کے کھڑے ہونے کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔