Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی کے باوجود قابض اسرائیلی فوج نےرفح میں 8 مکانات مسمار کردیے

رفح   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے وسط میں فلسطینیوں کے 8 مکانات مسمار کر دیے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے بدھ کی صبح سے 8 مکانات مسمار کیے ہیں جن میں غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح شہر کے وسط میں مشرقی گیراج کے قریب قشتہ خاندان کے 6 مکانات بھی شامل ہیں۔

کل سہ پہر کو قابض فوج نے 16 سالہ محمود الزاکر کو رفح کے مشرق میں ہوائی اڈے کے علاقے میں گولی مار کر شہید کردیا۔

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے 19 جنوری سے نافذ العمل ہونے کے باوجود قابض افواج نے رفح میں مسماری اور فائرنگ کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں معاہدے کے مطابق “محفوظ” قرار دیے گئے علاقوں میں شہریوں کی شہادتیں ہوئیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ “7 اکتوبر 2023 ءسے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 48,297 ہو گئی ہے، جبکہ 111,733 زخمی ہوئے ہیں۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan