Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

شدید بارشیں، سردی کی لہر ، وسائل کی کمی، وزارت صحت نے غزہ کی صورت حال پر خبردار کردیا

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منیر البرش نے غزہ کی پٹی میں بار بار سردی اور ٹھنڈ کی لہروں اور کمبلوں اور حرارتی ذرائع کی شدید قلت میں فلسطینی خاندانوں، مریضوں اور سب سے زیادہ کمزور گروہوں کو درپیش المناک حالات سے خبردار کیا ہے۔

البرش نے زور دے کر کہا کہ نومولود اور 3 ماہ تک کی عمر کے بچے سب سے خطرات کا شکار ہونے والے افراد ہیں ۔غزہ کی پٹی میں سردی اور ٹھنڈ کی لہروں کی وجہ سے ان کی زندگیوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ہسپتالوں نے جسم میں عام انفیکشن، سانس کے انفیکشن اور اعضاء کو خون کی فراہمی کی کمی کے نتیجے میں پیچیدگیاں ریکارڈ کیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض نے ہسپتالوں، خاص طور پر بچوں کے ہسپتالوں بشمول الرنتیسی، النصر چلڈرن کمپلیکس کے نرسری اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز کی تباہی کی وجہ سے ان ہسپتالوں میں موجود طبی ٹیموں کو سردی کی لہر کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے متاثر ہونے والوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلا ت درپیش ہیں۔

البرش نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بچوں کے ہسپتالوں کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے فوری طور پر کام کریں، خاص طور پر انتہائی نگہداشت کے یونٹس اور نرسریوں جیسے حساس شعبے اور انھیں بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ضروری سامان فراہم کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan