Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی حملے میں بیباس خاندان کے متعدد افراد شہید،لاشیں کل جمعرات کو ملیں گی:مجادین بریگیڈز

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے مجاہدین بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ مزاحمتی بیباس خاندان کے متعدد افراد جنہیں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت میں شہید کردیا گیا تھا کی لاشیں کل جمعرات کو واپس کی جائیں گی۔

مجاہدین بریگیڈز کے ترجمان ابو بلال نے ایک پریس بیان میں کہا کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے فریم ورک کے اندر انشاء اللہ بیباس خاندان کی لاشیں کل جمعرات 20 فروری 2025 ءکو ان کے حوالے کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قابض صہیونی فوج کی بمباری میں متعدد دشمن قیدی ہلاک ہوگئے تھے۔ ان کے ساتھ متعدد مجاھدین بھی شہید ہوئے۔ شہداء کے جسد خاکی کے بدلےمیں دشمن کے جنگی قیدیوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان قیدیوں کو غاصب صیہونی میزائلوں سے بمباری اسیر گروہ کے ساتھ مارے جانے سے پہلے اسلام کی تعلیمات کے مطابق محفوظ کیا گیا اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ بریگیڈزنے جنگ کے تمام مراحل میں خاندان کی لاشوں کو حوالگی کی تاریخ تک محفوظ رکھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan