Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دبئی مبحوح کے قتل میں ملوث افراد کے تعاقب میں

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades51

متحدہ عرب امارات کے سیکیورٹی حکام نے پانچ ماہ قبل اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے رہنما محمود مبحوح کے قتل کے مشتبہ ملزم کو گرفتار کرنے والے کسی بھی ملک کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔ دبئی پولیس کی جانب سے یہ اعلان پولینڈ سے ایک مشتبہ شخص کی گرفتاری کی خبروں کے بعد سامنے آیا ہے۔ دبئی پولیس کے سربراہ ضاحی خلفان نے کہا ہے کہ کچھ روز قبل پولینڈ سے گرفتار کیا گیا موساد کا ایجنٹ فوری طور پر دبئی پولیس کو مطلوب ہے۔ لیکن جرمنی کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس نے جرمنی کا جعلی پاسپورٹ بنایا تاکہ مبحوح کو قتل کرنے والے گروہ کا ایک فرد اس کو استعمال کر سکے۔ لہذا یہ ایجنٹ جرمنی کا مجرم ہے۔ جرمنی کے پراسیکیوٹر جنرل کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جرمن اخبار ’’ ڈیر سپیگل‘‘ کے مطابق پولینڈ کی پولیس نے اس ماہ کے آغاز میں اسرائیلی خفیہ تنظیم موساد کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا، اسرائیل سے تعلق رکھنے والے یوری بروڈسکائی نامی اس ایجنٹ کو پولینڈ کے وارسا ائر پورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ یہ ایجنٹ مبحوح کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں جرمنی کو بھی مطلوب ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ’’ اب بال پولینڈ کے کورٹ میں ہے‘‘ اور موساد کے گرفتار شدہ اس ایجنٹ کو جرمنی کے سپرد کرنے کا فیصلہ اب پولینڈ نے کرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan