Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

منگل کو سینکڑوں آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا، مقدس مقام کی بے حرمتی

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سینکڑوں آباد کاروں نے آج منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔ دوسری جانب فلسطینی مذہبی جماعتوں نے قبلہ اول کے ساتھ ربط مزید مضبوط بنانے اور یہودی بلوائیوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے پر زور دیا ہے۔

بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اتوار کو دسیوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین بے بتایا کہ یہودی آباد کاروںنے گروپوں کی شکل میں مراکشی دروازے سے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور وہاں پر اشتعال انگیز حرکت کے ساتھ تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات بھی ادا کیں۔

قبل ازیں قابض صہیونی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کے اطراف ور پرانے بیت المقدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی تعیناتی قبلہ اول پر آباد کاروں کے دھاووں کو منظم کرنے اور انہیں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کی گئی تھی۔

ادھر بیت المقدس کے باشندوں نے یہودی آباد کاروں کا مقابلہ کرنے اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے لیے رخت سفر باندھیں اور اپنا زیادہ سےزیادہ وقت مسجد میں گذاریں۔

جیسے جیسے رمضان کا مہینہ قریب آرہا ہے قابض فوج کے حملوں اور آباد کاروں کی دراندازی جاری ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں آنے والے لوگوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

فلسطینیوں کی اپیلوں میں قابض حکام اور آبادکار گروپوں کی طرف سے قبلہ اول کو یہودیانے کے کسی بھی منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے آنے والے دنوں اور رمضان کے مقدس مہینے میں مسجد اقصیٰ میں موجودگی کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

انہوں نے فلسطینی کاز اور اس کے اسلامی مقدسات کو خطرے میں ڈالنے والے خطرناک حالات کی روشنی میں الاقصیٰ کی پاسداری اور اس کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہر وہ شخص جو مسجد اقصیٰ تک پہنچ سکتا ہے وہ اس کے مبارک صحنوں میں مستقل طور پر موجود رہنے کے علاوہ قابض آباد کاروں کی خلاف ورزیوں اور آباد کاروں کے عزائم کو پسپا کرنے کے لیے قبلہ اول میں موجود رہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر “معطی” نے جنوری 2025 کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اور آباد کاروں کی طرف سے کی جانے والی 303 خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا۔ جب کہ جنوری میں مجموعی طور پر 6,161 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

سال 2024 ءمیں قابض اسرائیل اور انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے مسجد الاقصی کے خلاف مسلسل خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں، کیونکہ اس سال کے دوران دراندازیوں کی شدت اور رفتار جاری رہی۔ گذشتہ برس مسجد اقصیٰ پر حملہ کرنے والے یہودی انتہا پسندوں کی کل تعداد 59,584 ہو گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan