Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم شہر اور اس کے دو کیمپوں پر 23ویں روز بھی قابض اسرائیلی جارحیت جاری

طولکرم   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے شہر طولکرم اور اس کے کیمپ پر مسلسل 23ویں دن نور شمس کیمپ پر دسویں روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی۔ قابض فوج کی طرف سے جارحیت میں اضافہ کیا گیا ہے۔سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ مکانات کو مسمار کرنے، انہیں نذرآتش کرنے اور بمباری سے نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ نصف شب کے بعد قابض فوج نے نور شمس کیمپ کے اندر جان بوجھ کر گولہ بارود کے ساتھ زوردار دھماکے کیے جس کی آواز شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں سنی گئی جس سے کیمپ چوک میں ابوبکر الصدیق مسجد کے اطراف میں آگ بھڑک اٹھی۔

قابض اسرائیلی فوج نے نور شمس کیمپ کا محاصرہ جاری رکھا جس میں پورے انفراسٹرکچر کو مزید تباہ کرنے، گھروں پر وسیع چھاپے اور ان کے سامان کی توڑ پھوڑ کی، المنشیہ، الجامع، الجورہ ، شہداء اور المدارس کے محلوں میں مکانات کو مسمار کرنےاور بلڈوز کرنے کی کارروائیاں کی گئیں۔

طولکرم کیمپ میں قابض فورسز نے کیمپ کی فضا میں گیس اور دھواں چھوڑنے والے گولے داغے، قابض فوج کی اضافی کمک روانہ کی گئی جس کے بعد شدید گولہ باری اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ طولکرم کیمپ کی صورتحال دن بدن مشکل ہوتی جا رہی ہے،شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

عینی شاہدین نے مزید کہا کہ قابض فوج ہر اس شخص کا تعاقب کرتی ہے جو اپنے گھر سے نکلتا ہے یا کیمپ میں واپس آنے کی کوشش کرتا ہے، اس پر گولی چلائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈرون سے اس کی ویڈیو بنائی جاتی ہے۔

اسی تناظر میں قابض فوج نے کل رات گئے اپنی گاڑیوں اور پیادہ فوجیوں کو طولکرم شہر کی گلیوں اور محلوں میں تعینات کیا جب کہ مشرقی محلے بالخصوص المقطعہ سٹریٹ کے علاقے ابو صفیہ چوراہے اور میونسپل ہاؤس کے اطراف میں کرفیو لگا رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan