Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین میں فائرنگ سے زخمی فلسطینی بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

جنین   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے قصبے قباطیہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک زخمی ہونے والافلسطینی بچہ دم توڑ گیا۔

فلسطینی طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ “ضیا احمد سباعنہ نامی بچہ اس ماہ کے آغاز میں قباطیہ قصبے پر قابض فوج فضائیہ کی بمباری میں زخمی ہونے کے نتیجے میں دم توڑ گیا”۔

فلسطینی وزارت صحت نے فروری کے اوائل میں اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے میں جنین کے جنوب میں واقع قصبے قباطیہ پر اسرائیلی قابض فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے تھے۔

سباغنہ کی شہادت کے ساتھ ہی جنین گورنری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

فلسطینیوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 21 جنوری کو قابض فوج نے شمالی مغربی کنارے پر فوجی جارحیت شروع کی، جن میں جنین، طوباس، طولکرم کے شہروں اور ان کے کیمپ شامل ہیں، جس میں اب تک 56 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan