Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اسیران پر مظالم، اسرائیل کو جرائم کا جواب دینا ہوگا: اسیران میڈیا

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی اسیران کے میڈیا آفس نے کہا ہےکہ وہ فلسطینی قیدیوں کے خلاف قابض فوج کی طرف سے کیے جانے والے وحشیانہ جرائم کی انتہائی تشویش کے ساتھ پیروی کر رہا ہے۔ اس کا واضح طور پر اس المناک حالت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں آزاد کیے گئے قیدیوں کو ’طوفان الاحرار‘ کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

دفتر نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ قیدیوں کی حالت بتاتی ہے کہ انہیں برسوں کے منظم تشدد اور سنگین خلاف ورزیوں کے جرائم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رہائی پانے والے قیدیوں نے بتایا کہ انہیں کس قسم کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کیونکہ ان کے جسموں پر شدید مار پیٹ اور بدسلوکی کے اثرات واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔ اس کے علاوہ وہ بیماریوں میں مبتلا تھے جو جان بوجھ کر طبی غفلت کی وجہ سے بڑھ گئی تھیں۔ ان کی شہادتوں میں قابض دشمن کے تشدد کے چونکا دینے والے شواہد کا پتا چلتا ہے۔ قیدیوں کے ساتھ ہونے والا ہولناک سلوک اور قیدیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا تمام بین الاقوامی کنونشنز اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

اسیران میڈیا آفس کے مطابق رہائی پانے والے قیدیوں نے تصدیق کی کہ جیلوں کے اندر قابض دشمن کے طریقے تمام سرخ لکیروں کو پار کر چکے ہیں۔ قیدیوں کو “مسلسل اذیت دینا، علاج سے محرومی اور مہلک قید تنہائی کے ذریعے ان کے حوصلے پست کرنے کی منظم پالیسی اختیار کی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan