Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

خان یونس قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی فلسطینی نوجوان شہید

خان یونس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کےجنوبی شہر خان یونس میں واقع قصبے خزاعہ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان آج جمعرات کو دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع نے قصبہ خزاعہ کے رہائشی محمد نضال النجر نامی شہری کی شہادت کی اطلاع دی جو کہ چند روز قبل قصبے میں اپنے گھروں کا پتا چلانے کے لیے جانے والے شہریوں کے گروپ میں شامل تھا جس پر قابض فوج نے فائرنگ کی تھی۔

ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہید کی نماز جنازہ آج صبح عبسان الکبیرہ کے زہیر اسٹیڈیم کے قریب ادا کی گئی۔

گزشتہ روز رفح کے مشرق میں واقع قصبے الشوکہ میں قابض اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

غزہ کی پٹی میں قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی جاری ہے جس کے نتیجے میں 19 جنوری سے اب تک 110 سے زائد شہری جاں شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan