غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ “قابض اسرائیل کا عوفر جیل میں قیدیوں کے سیلوں پر حملہ کرنا اور ان پر حملہ تشدد کرنا ایک مجرمانہ رویہ ہے جو اس نام نہاد صہیونی ریاست کی دہشت گردانہ نوعیت کی عکاسی کرتا ہے”۔
حماس کی طرف سے جاری ایک پریس بیان میں مزید کہا ہے کہ “یہ حملے جیلوں میں ہمارے قیدی بھائیوں کے خلاف قابض فوج کی وحشیانی کارروائی کا تسلسل اور اس کا بکھرا ہوا وقار بحال کرنے کی مذموم کوشش ہے”۔
حماس نے “قیدیوں کے خلاف ان غیر انسانی جرائم کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا، جو ہمارے لوگوں کے خلاف نسل کشی کی جنگ کا حصہ ہیں”۔
فلسطینی اسیران میڈیا آفس نے اتوار کو کہا تھا کہ “قابض جیل انتظامیہ کے جلادوں ے رام اللہ کے مغرب میں واقع عوفر جیل کے ایک حصے پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے فلسطینی قیدیوں کو مارا پیٹا اور ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔
انہوں نے اتوار کو ایک بیان میں مزید کہا کہ ’’ہمارے نہتے قیدیوں کے خلاف جیلروں کی جارحیت کی خبریں انتہائی پریشان کن ہیں‘‘۔