Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکی کانگریس کے دو تہائی ارکان کا ٹرمپ پر غزہ سے نقل مکانی کا منصوبہ ترک کرنے پر زور

واشنگٹن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) امریکی ایوان نمائندگان کے 145 ڈیموکریٹک ارکان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک مکتوب بھیجا ہے، جس میں ان سے اپنے “خطرناک” بیانات کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے لیے امریکہ کے منصوبے کا انکشاف کیا تھا۔

انادولو ایجنسی نے امریکی ویب سائٹ نے ایکسوس کے حوالے سے بتایا کہ خط پر دستخط کرنے والے نمائندے ایوان نمائندگان کے 215 ڈیموکریٹک ارکان میں سے تقریباً دو تہائی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

مکتوب میں نمائندوں نے غزہ 20 لاکھ فلسطینیوں کے مستقل میں جبری بے گھر کرنے کے لیے امریکی صدر کی کال پر صدمے کا اظہار کیا۔ خط پر دستخط کرنے والے جو 435 رکنی ایوانِ نمائندگان میں سے ایک تہائی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ اقدام “نہ صرف غیر اخلاقی” ہے بلکہ “عالمی سطح پر امریکہ کے موقف کو نقصان پہنچائے گا امریکی افواج کو خطرے میں ڈالے گا اور دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہوگا۔”

انہوں نے توجہ دلائی کہ ٹرمپ کا یہ اقدام “غزہ کی تعمیر نو اور اسرائیل کے ساتھ تنازع کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے اپنے عرب شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرنے کے امریکہ کے امکانات کو روک سکتا ہے۔ دستخط کرنے کی مہم کی قیادت الینوائے کے رکن کانگریس شان کاسٹن اور کیلیفورنیا کے بریڈ شرمین نے کی۔

خیال رہے کہ 19 جنوری کو غزہ میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سمیت غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے بعد خطے میں خون خرابہ روکنے کی جو امیدیں پیدا ہوئی تھیں ٹرمپ کی طرف سے غزہ پر قبضے اور فلسطینی آبادی کے جبری انخلا کے اعلان نے ان پر پانی پھیر دیا ہے۔

انہوں نے 4 فروری کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فلسطینیوں کو بیرون ملک خاص طور پر مصر اور اردن منتقل کرنے کے بعد غزہ پر قبضہ کرلیا جائے گا تاہم ان کے اس بیان پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔

اس منصوبے نے ریاستہائے متحدہ امریکہ میں دونوں جماعتوں کے قانون سازوں کی طرف سے تنقید بھی کی ہے، کچھ ریپبلکنز نے اس خیال پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غرہ پر قبضے کا اعلان ٹرمپ کی جنگیں ختم کرنے کی سوچ سے متضاد ہے۔

امریکی حمایت سے قابض اسرائیلی نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ میں نسل کشی کی ہے، جس میں تقریباً 160,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں، اور 14,000 سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan