Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

رواں ہفتے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات شروع ہوسکتے ہیں:حماس

دوحہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ایک رہنما طاہر النونو نے ہے کہ ان کی جماعت “قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے طریقہ کار پر معمول کے مطابق عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہے”۔

النونو نے مزید کہا کہ “ثالثوں کی جانب سے جنگ سےتباہ حال پٹی میں خیموں، موبائل گھروں اور بھاری سامان کے داخلے کو بڑھانے کے وعدے کیے گئے ہیں”۔

انہوں نے واضح کیا کہ “جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات رواں ہفتے کے اوائل میں شروع ہونے کی امید ہے”۔

غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر کے سربراہ سلامہ معروف نے جمعے کے روز کہا تھا کہ رفح کراسنگ کے مصری جانب سے کوئی قافلہ یا بھاری سامان یا مشینری پٹی میں داخل نہیں ہوئی۔

معروف نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ دفتر کو امید ہے کہ “متعلقہ فریقین کی یقین دہانیوں کے مطابق آنے والے گھنٹوں میں بھاری سامان اور خیمے غزہ کی پٹی داخل کرنے کا عمل شروع ہوجائے گا‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan