Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنین دوسرے غزہ میں تبدیل، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں چند روز میں 470 مکانات اور املاک مسمار

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نےگذشتہ پچیس دنوں سے جاری جارحیت اور جنین میں منظم دہشت گردی کے دوران 470 گھروں اور تنصیبات کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کر دی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ جنین شہر اور اس کے کیمپ پر قابض فوج کی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 25 افراد شہید، درجنوں زخمی اور بنیادی ڈھانچے اور املاک کو بڑے پیمانے نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جنین کیمپ پر 24 دنوں سے جاری جارحیت نے 20,000 شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ بڑے پیمانے پر املاک اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرکے وہاں بسنے والوں کو سنگین بحران سے دوچار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جاری بمباری اور تباہی کے نتیجے میں 470 مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور جنین شہر کے مکین پانی اور بجلی کی مکمل بندش کا شکار ہیں ۔کم سن اور شیر خوار بچوں کے لیے خوراک اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فورسز پانی کو 4 اہم ہسپتالوں تک رسائی کے راستے بند کردیے ہیں ۔ جنین شہر کے 35 فیصد مکین پانی سے محروم ہیں، رہائشیوں کی مشکلات میں اضافہ اور انہیں صحت کی تباہی کا سامنا ہے۔

ذرائع نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے جنین اور اس کے کیمپ سے 120 شہریوں کو گرفتار کیا اور درجنوں کی شناخت پریڈ کی گئی۔ 153 گھروں پر چھاپے اور 14 بار فضائی بمباری کی گئی۔

جمعرات کو جنین کے شمال میں واقع جلمہ فوجی چوکی پر قابض فوج کے ہاتھوں وحشیانہ تشدد سے دو شہری زخمی ہو گئے، قابض فوج نے جنین کے مشرقی محلے میں بھی ایک گاڑی پر بمباری کی جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

قابض فوج نے شہداء حمام اور الحارث حشش کے اہل خانہ کو مطلع کیا کہ ان کے گھر کو 72 گھنٹوں کے اندر مسمار کر دیا جائے گا۔ قابض فوج نے گذشتہ سال جولائی میں ان دونوں کا محاصرہ کرکے انہیں قتل کرنے کے بعد گھر کے کچھ حصوں کو مسمار کر دیا تھا۔

قیدیوں کے کلب نے اطلاع دی ہے کہ قابض افواج نے موجودہ جارحیت کے آغاز سے اب تک جنین، طولکرم اور طوباس گورنریوں سے کم از کم 380 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan