Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ فلسطینیوں کا ہے اور ان کے پاس رہے گا: جرمن وزیر

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جرمن پارلیمانی ریاست کے وزیر نیلز اینن نے غزہ سے جبری نقل مکانی کے امریکی منصوبے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برلن کا فلسطین کے حوالے سے موقف مضبوط ہے۔غزہ فلسطینیوں کا ہے اور ان کے پاس ہی رہے گا۔

جرمن وزیر نے زور دے کر کہا کہ غزہ مستقبل کی فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے۔ غزہ کے بارے میں فیصلہ فلسطینیوں کا ہونا چاہیے۔

انہوں نے یہ بات فلسطین کے سرکاری دورے کے دوران کہی۔ جرمن وزیر نے رام اللہ میں وزیر اعظم محمد مصطفیٰ سے ملاقات کی اور یورپی فلسطینی کریڈٹ گارنٹی فاؤنڈیشن (EPCGF) کو 10 ملین یورو کی امداد کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے میں حصہ لیا، جس کا مقصد فلسطینی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مدد فراہم کرنا ہے۔

اس معاہدے کے بعد EPCGF میں جرمنی اور یورپی یونین کی کل شراکت تقریباً 50 ملین یورو تک پہنچ گئی ہے۔

جرمن وزیر کے دورے میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں کو درپیش چیلنجز کے بارے میں جاننے کے لیے نابلس شہر کا دورہ بھی شامل تھا۔

اینن نے فلسطین میں بحالی اور ترقی کے عمل کی حمایت کے لیے جرمنی کے مسلسل عزم، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے لیے فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے منصوبوں کے لیے اس کی حمایت اور غزہ میں فلسطینیوں کے زیر قیادت سیاسی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی نے اکتوبر 2020 سے 302 ملین یورو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کیے ہیں۔

انین نے مغربی کنارے میں بگڑتی ہوئی انسانی اور معاشی صورتحال کے بارے میں بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقے میں سماجی اور اقتصادی استحکام کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے شمال میں فلسطینی پناہ گزینوں کی نقل مکانی کا حوالہ دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan