Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے اور اسرائیل سے بھی اس کی پابندی کے خواہاں ہیں:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں کی گئی جنگ بندی معاہدے کو برقرار رکھنے کی خواہاں ہے۔
حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے کو روکنے اور قابض اسرائیلی کی طرف سےاس پر مکمل عمل درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

القانوع نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ہمیں غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے خاتمے سے کوئی سروکار نہیں ہے اور ہم اس پر عمل درآمد کے خواہشمند ہیں۔ اسرائیلی ریاست سے بھی جنگ بندی برقرار رکھنے اور اس کی مکمل پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ ثالث معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے، قابض ریاست کو انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کی پابندی کرنے اور ہفتے کے روز تبادلے کا عمل دوبارہ شروع کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس کا وفد قابض ریاست کی وجہ سے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے قاہرہ میں ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور قابض وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے دھمکیوں کی جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کارگر ثابت نہیں ہوگی۔ دھمکیوں سے صہیونی ریاست اپنا کوئی ہدف حاصل نہیں کرسکے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan