Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم, اس کے کیمپوں کا 18 روز سے محاصرہ جاری،محصور فلسطینی بچے خوراک اور پانی کے لیے تڑپنے لگے

طولکرم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم اور اس کے کیمپ پر مسلسل 18ویں اور نور شمس کیمپ پر پانچویں روز جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا، شہر اور اس کے کیمپوں کا محاصرہ جاری ہے، گھروں پر چھاپے اور شہریوں کو زبردستی نقل مکانی کرنے کے ساتھ ساتھ وسیع پیمانے پر گرفتاری کی مہم بھی جاری ہے۔

دوسری جانب قابض فوج نے طولکرم شہر اور اس کے تمام پناہ گزین کیمپوں کی مکمل ناکہ بندی کررکھی ہے جس کی وجہ سے وہاں موجود فلسطینی بالخصوص بچے پانی اور خوراک کی شدید قلت کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کئی گھروں میں زخمی اور بیمار ادویات سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے سے دوچار ہیں۔

اس جاری جارحیت نے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر اور املاک کو تباہ کیا ہے۔ ہزاروں شہریوں کو بندوق کی نوک پر طولکرم اور نور شمس کیمپوں میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔

آج صبح قابض فوج نے شہر کے مشرقی علاقے میں چھاپہ مار کر متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا جن میں احمد سمیر ابو جراد، حسام الحاج احمد، مصطفی الحاج احمد اور جمیل الحاج احمد شامل ہیں۔

گذشتہ رات قابض فوج نے شہر اور اس کے کیمپوں میں مزید فوجی کمک بھیجی اور کیمپوں کی سڑکوں کے علاوہ شہر کے مشرقی اور شمالی محلوں میں مرکوز وسیع پیمانے پر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

قابض فوج نے شہر کے مشرقی محلوں بالخصوص المقطعہ سٹریٹ اور ابو صفیہ جنکشن کا محاصرہ جاری رکھا ہوا ہے .رہائشی عمارتوں پر قبضہ کرکے انہیں فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے. وہ گھروں کے دروازوں پر دستک دے رہے ہیں، شہریوں کو باہر نکلنے اور گھومنے پھرنے سے روک رہے ہیں.

اس کے ساتھ ساتھ قابض فوج نے طولکرم کیمپ بالخصوص ایئرپورٹ کے محلے میں شدید گولیاں برسائیں، گھروں پر چھاپے مار کر ان میں توڑ پھوڑ کی. قابض فوج نے انہیں فوجی بیرکوں اور سنائپر مقامات میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

کیمپ کے مضافات میں اپنے گھروں سے باہر نہ نکلنے والے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور کیمپ پر مسلسل حملوں کی وجہ سے خوراک کی فراہمی، پینے کے پانی، ادویات اور بچوں کے دودھ کی فراہمی میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔

نور شمس کیمپ میں قابض بلڈوزر مسلسل گھروں کو مسمار کر رہے ہیں اور اس کے محلوں کے اندر انفراسٹرکچر کو تباہ کر رہے ہیں، خاص طور پر المنشیہ میں مکانات کو دھماکوں سے تباہ کرنے زور دار ھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan