غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جمعے ، ہفتے اور اتوارکے روز ،فلسطین بھر، عام اسلام، عرب ممالک اور پوری دنیا میں فلسطینیوں کی جبری ھجرت کے امریکی اور صہیونی استعماری منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور جلسے جلوسوں کی شکل میں احتجاج کی اپیل کی ہے۔
حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام، ہماری عرب اور مسلمان بھائیوں اور پوری دنیا کے زندہ ضمیر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرنے کے امریکی۔ صہیونی استعماری منصوبوں کے خلاف سڑکوں پر نکلیں اور عالم گیر احتجاج کرکے جبری ھجرت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کام کریں۔
حماس نے ایک بیان میں کہا کہ”آنے والے جمعے، ہفتے اور اتوار کو ایک عالمی احتجاجی تحریک شروع کریں۔ اس احتجاجی تحریک جبری نقل مکانی اور ملک بدری کے منصوبوں کے خلاف آواز بلند کی جائے۔
حماس نے زور دے کر کہا کہ پوری دنیا، عالم اسلام اور عرب ممالک کی حکومتوں اور عوام کا فرض ہے کہ وہ موجودہ مشکل اور نازک مرحلے پر اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں۔ فلسطینی سرزمین کے دفاع کے لیے آواز بلند کرنے کی خاطر احتجاجی ریلیوں اور مظاہروں میں شرکت کریں، فلسطینی قوم کے حق واپسی اور حق خود ارادیت کی حمایت کے ساتھ ساتھ غاصب صہیونی دشمن اور اس کے امریکی سرپرستوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے کام کریں۔
حماس نے غزہ کی پٹی عوام سے یکجہتی، ان کے خلاف جارحیت کو روکنے اور ان کی سرزمین پر قبضے کو ختم کرنے کی عالمی سطح پر سامنے آنے والی حمایت کو سرہا۔