Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غرب اردن: الفارعہ کیمپ پر 10 دن تک جاری وحشیانہ جارحیت کے بعد قابض اسرائیلی فوج کا انخلاء

طوباس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج دس دن کی جارحیت کے بعد آج بدھ کو طوباس کے جنوب میں واقع الفارعہ کیمپ سے پیچھے ہٹ گئی۔

اس جارحیت کے دوران قابض فوج نے سے کیمپ میں موجود درجنوں خاندانوں کو ان کے گھروں سے طوباس شہر اور تمون اور عقبہ کے قصبوں کی طرف نقل مکانی کرنا پڑی۔

گذشتہ دس دنوں سے کیمپ ایک مشکل انسانی صورت حال سے دوچار ہے۔ قابض فوج نے کیمپ کا محاصرہ کرنے کے بعد اس کے تمام مرکزی اور ثانوی داخلی راستوں کو بند کر دیا ہے، جس سے سینکڑوں خاندان پانی یا کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہوگئے ہیں۔

یہ جارحیت جس میں سینکڑوں فوجیوں، درجنوں انٹیلی جنس اہلکاروں نے بھاری بلڈوزروں کے ساتھ حصہ لیا، بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی املاک کو بڑی تباہی، بمباری اور متعدد گھروں کے دروازے اکھاڑ پھینکے عوامی کمیٹی کی عمارت کے کچھ حصوں کو منہدم کرنے کا باعث بنی ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے کیمپ میں درجنوں گھروں پر چھاپے مارے۔ان میں سے کچھ کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا جب کہ 200 سے 250 کے قریب لوگوں کو بے گھر کیا گیا۔

اس جارحیت کے دوران، قابض فوج نے کیمپ سے تقریباً 30 نوجوانوں کو گرفتار کیا، جن میں سے 22 کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔

قابض فوج نے جارحیت کے تمام دنوں میں میڈیکل ٹیموں کے کام میں رکاوٹیں کھڑی کیں اور انہیں ایک سے زائد موقعوں پر کیمپ سے مریضوں کو لے جانے سے روکا اور الفارعہ کیمپ میں ان کے میڈیکل پوائنٹ پر چھاپہ مارا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan