غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں پولیس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے کہا ہے کہ اس نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے غزہ شہر کے جنوب میں زیتون محلے میں شہریوں کے لیے آنے والے امدادی ٹرکوں پر حملہ کیا۔
غزہ شہر کے جنوب میں واقع الزیتون محلے میں شہریوں کے لیے آنے والے امدادی ٹرکوں پر حملہ کرنے والے مشتبہ افراد متعلقہ حکام کے حوالے کردیا gیا ہے۔ ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہے جس میں کہا گیا ہے انہیں مجاز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔
انہوں نے شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوامی مفاد کو برقرار رکھیں اور امدادی ٹرکوں پر حملے نہ کریں، پولیس خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرے گی۔