Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقوں سے تقریباً 40 ہزار فلسطینی بے گھر کر دیے گئے:اونروا

مغربی کنارے  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے انکشاف کیا ہےکہ “قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے سے تقریباً 40,000 فلسطینی پناہ گزینوں کو زبردستی بے گھر کیا ہے”۔

قابض اسرائیل نے شمالی مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہے، املاک اور بنیادی ڈھانچے کی وسیع پیمانے پر تباہی کے درمیان کئی فلسطینیوں کو شہید، زخمی، گرفتار کرنے کے ساتھ ان کی جبری نقل مکانی کی جا رہی ہے۔

جنین میں قابض فوج نے شہر، اس کے کیمپ اور اس کے کچھ قصبوں کے خلاف مسلسل 21ویں روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی، جہاں گھروں پر بمباری، سیکڑوں مکانات کی تباہی اور ہزاروں افراد کی نقل مکانی کے دوران درجنوں افراد شہید ہوئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔

قابض فوجوں نے صحافیوں اور طبی عملے کو شہر اور اس کے کیمپ میں داخل ہونے سے روک دیا، اس دوران محاصرے اور بلڈوزنگ کی وسیع کارروائیاں
جاری ہیں۔

قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جاری کشیدگی کے ایک حصے کے طور پر طولکرم پر اپنی جارحیت مسلسل 15ویں روز بھی جاری رکھی ہوئی ہے۔

طوباس شہر کے الفارعہ کیمپ سے فوجی طاقت کے ذریعے بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو بندوق کی نوک پر بے گھر کیا گیا۔

قابض فوج نے طولکرم کیمپ پر اپنا سخت محاصرہ جاری رکھتے ہوئے مزید فوجی اس کے محلوں اور گلیوں میں بھیجے جو مکینوں سے تقریباً مکمل طور پر خالی ہیں۔گھروں پر قبضہ کرکے انہیں فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا گیا ہے اور بہت سے مکانات کو مکمل یا جزوی مسمار کر دیا گیا۔

اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ تقریباً 10,400 فلسطینی یا تقریباً 2,105 خاندانوں کو طولکرم کیمپ سے زبردستی بے گھر کیا گیا، جس سے صرف 400 خاندان کیمپ کے اندر رہ گئے۔

مغربی کنارے میں 25 سال سے زائد عرصے میں نقل مکانی کے سب سے بڑے آپریشن میں، 30,000 سے زائد فلسطینیوں کو طولکرم، جنین اور طوباس میں جاری فوجی آپریشن کے دوران ے گھر کیا گیا۔

فلسطینیوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قابض فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملوں کو وسعت دی۔ گذشتہ ایک سال سے جاری اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں تقریباً 910 فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 14300 دیگر کو گرفتار کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan