Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے،ٹرمپ کے عزائم خاک میں ملائیں گے:الحیہ

تہران  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ’غزہ‘ کی پٹی میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے اور یہ کہ”مغرب، امریکہ، ٹرمپ اور ان کے حامیوں کے عزائم اور منصوبوں کو خاک میں ملا کر دم لیں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم فلسطینی عوام ہیں، حقوق کی حامل قوم ہیں اور ہم اپنی قوم سے عہد کرتے ہیں کہ فلسطین کی آزادی، فتح یا شہادت تک مزاحمت کی راہ پر گامزن رہیں گے۔یہ ہماری قوم سے ہمارا عہد ہے، ہمارے شہداء سے ہمارا عہد ہے اور ہمارے فلسطینی عوام ہر اس شخص کو کبھی نہیں بھولیں گے جنہوں نے ان کی حمایت کی، ہر اس شخص کو جو ان کے ساتھ کھڑا ہوا، اور ہر اس شخص کو جس نے ان کے ساتھ ہر طرح کی جدوجہد کی”۔

اسلامی انقلاب کی فتح کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات کے دوران تہران میں ایک اجتماعی سے خطاب میں الحیہ نے حماس کے “فلسطینی کاز، فلسطینیوں کے حقوق اور فلسطینی مزاحمت کو اپنے نئے عشرے میں قبول کرنے” کے راستے پر تہران کے عزم پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ “طوفان الاقصیٰ‘‘ نے صہیونی دشمن کے خوف کے بت کو پاش پاش دیا۔ اس نے وہاموں کو دور کر دیا اور اس خوف کو دور کر دیا کہ خون تلوار پر نہیں جیت سکتا۔

حماس رہنما خلیل الحیہ نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام حق کے مالک ہیں اور مغرب، امریکہ اور ٹرمپ کے منصوبے فنا ہو جائیں گے اور ہمارے عوام غداروں، بزدلوں اور سازشیوں کو معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں طوفان الاقصیٰ اور مزاحمت کے محور کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’الوعد الصادق‘ کی دو کارروائیاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ قابض دشمن کو اپنے صیہونی، امریکی اور مغربی غنڈوں کو روکا جائے، تاکہ فلسطین کی آزادی کی نئی صبح طلوع ہو‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan