Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وسطی غزہ کی تین میونسپلٹیاں صہیونی جارحیت کی وجہ سے آفت زدہ علاقے قرار

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) وسطی غزہ کی پٹی میں تین میونسپلٹیوں نے قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کی وجہ سے زندگی کے تمام پہلوؤں کی تباہی کے بعد انہیں “ناقابلِ رہائش اور آفت زدہ علاقے قرار دیا ہے۔ غزہ میں حکام نےانہیں انفراسٹرکچر، صحت اور تعلیم سمیت تمام شعبوں میں فوری امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

المغراقہ، الزہراء اور وادی غزہ کی میونسپلٹیوں نے آج پیر کے روز ایک مشترکہ پرiس بیان میں وضاحت کی کہ قابض فوج نے جان بوجھ کر تین بلدیات کے دائرہ اختیار میں آنے والی تمام عمارتوں اور شہریوں کے گھروں کو تباہی کی جنگ کے دوران تباہ کر دیا، جس کی وجہ سے تقریباً تیرہ ہزار مکانات تباہ ہوئے جن کی وجہ سے دو لاکھ 13 ہزار شہری بے گھر ہو گئے۔

خصوصی فضائی فوٹیج میں وسطی غزہ کی پٹی کے الزہراء شہر میں رہائشی عمارتوں کی بڑے پیمانے پر تباہی کو دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ قابض فوج نے منظم طریقے سے 24 پانی کے ٹینک جن میں ہزاروں گیلن سے زیادہ پانی کی گنجائش تھی کی تباہی سے لوگوں کو پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی۔

بیان کے مطابق غاصب صہیونی جنگ کے دوران قابض فوج نے ہزاروں دونم زرعی اراضی کو تباہ کر دیا اور علاقے میں مویشیوں اور کھیتوں کو تباہ کر دیا، جو کہ مقامی منڈی کو زرعی مصنوعات اور مویشیوں کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا تھا۔

المغراقہ، الزہراء اور وادی غزہ کی میونسپلٹیوں نے مزید کہا کہ تبدیلی نے ان کے زیر اثر علاقوں میں سیوریج کے نیٹ ورکس اور تینوں سیوریج پمپس کو تباہ کردیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس قابض دشمن نے سکولوں، یونیورسٹیوں اور کنڈرگارٹنز سمیت تمام تعلیمی سہولیات کو تباہ کیا۔

اپنے بیان میں المغراقہ، الزہراء اور وادی غزہ کی میونسپلٹیوں نے پانی، صفائی اور سڑکوں کے شعبوں میں کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحالی کے آلات، بھاری مشینری اور بجلی کے جنریٹر لانے کے لیے کام کریں تاکہ نقصان کی مرمت شروع کی جائے اور شہریوں کو بنیادی خدمات فراہم کی جائیں۔

اس نے مذکورہ علاقوں میں نقل مکانی کرنے والے مکینوں کے لیے ایک متبادل اور عارضی پناہ گاہ کے طور پر تعمیر نو اور شہریوں کی ان کے گھروں کو واپسی تک عارضی ہاؤسنگ یونٹس کی فراہمی پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan