غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ سے آزاد کیے گئے اسرائیلی قیدیوں نے اپنی رہائی کے بعد غیر معمولی بیانات دیے، جن میں انہوں نے القسام بریگیڈز کے رویے کی تعریف کی اور اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کی۔
ایک آزاد شدہ قیدی نے کہا کہ”میں القسام بریگیڈز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے ہمیں ایک سال اور چار ماہ تک تحفظ فراہم کیا، کھانے پینے کا مکمل خیال رکھا اور ہماری زندگی کا احترام کیا۔”
دوسرے قیدی نے حکومتِ اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “اگر واقعی تمام قیدیوں کی واپسی چاہتے ہو تو صرف ایک راستہ ہے—تمام فلسطینی اسیران کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنا اور معاہدے کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کو مکمل کرنا۔”
تیسرے اسرائیلی قیدی نے اپنی حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”ہماری حکومت ناکام ہو چکی ہے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں، نہ کہ فوجی دباؤ کے۔”
قیدیوں نے جنگ کے فوری خاتمے اور معاہدے کے تمام مراحل کی تکمیل پر زور دیا۔ ان بیانات نے اسرائیلی حکومت کے لیے ایک نیا امتحان کھڑا کر دیا ہے۔