Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ

واشنگٹن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر پابندیاں لگانےکا فیصلہ کرلیا۔

 خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نےکہا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج  عالمی فوجداری عدالت پر پابندیوں کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہےکہ امریکی صدر  امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر اتحادیوں کے  جنگی جرائم کے خلاف اقدامات کرنے پر آئی سی سی پر پابندیاں لگا رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے سے امریکی شہریوں اور اس کے اتحادیوں  کے خلاف  آئی سی سی کی تحقیقات میں شامل عملے اور ان کے اہلخانہ پرمالیاتی اور ویزہ پابندیاں عائد ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال  آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو  اور دیگر کے گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔

عالمی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب ہونے پر  سابق اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلنٹ کے بھی  وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عالمی عدالت کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کے جنگی جرائم کرنے پر یقین کرنے کے لیے مناسب ثبوت  موجود ہیں، نیتن یاہو اور گیلنٹ نے شہری آبادی پر حملوں میں احتیاط نہیں کی، بھوک کو جنگی ہتھیار بنایا، جنگی جرائم میں قتل، ایذا رسانی اور دیگر غیر انسانی سلوک شامل ہیں، یہ وارنٹ گرفتاری غزہ کے متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے مفاد میں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan