Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کے وفد کی جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سینیر رہ نماؤں کے ایک وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حماس اینڈ فرینڈز آف فلسطین فاؤنڈیشن کا وفد بھی موجود تھا۔ ملاقات کرنے والے وفد کی سربراہی جنوبی ایشیا کےامور کے سربراہ ایران میں حماس کے مندوب خالد قدومی کررہے تھے۔

مولانا فضل الرحمان نے القدومی اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے اپنی جماعت کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے طوفان الاقصی کی جنگ کے دوران فلسطینی عوام اور حماس کی قیادت کی قربانیوں کو سراہا۔

مولانا فضل الرحمان نے امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کے دوران غزہ سے متعلق بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلسطینیوں پر فلسطین کا حق ہے۔ فلسطین پر صہیونی ریاست کا جائز قبضہ ہے جس کے خلاف فلسطینی عوام کی جدو جہد کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “امریکہ نے بیس سال تک افغانستان میں خون بہایا، انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کیں لیکن آخر کار ہار گیا۔ اسی طرح اسرائیل نے امریکی حمایت سے غزہ پر پندرہ ماہ تک بمباری کی جس میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید ہوئے لیکن اس کے باوجود غزہ پر قبضہ ناممکن ہے۔

مولانافضل الرحمان نے ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرنے کے عرب لیگ کے فیصلے کی تعریف کی اور پاکستانی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے فلسطین پر واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مسلم امہ سے فلسطینیوں کی مالی مدد کرنے کی بھی اپیل کی۔

اس موقعے پرحماس کے رہ نما خالد القدومی نےمولانا فضل الرحمٰن کو گذشتہ ماہ جنگ بندی کے معاہدے کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan