“فلسطینی بچاو سو سائٹی” کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی نورانی نے کہا ہے کہ ایرانی امدادی جہاز ، محصورین غزہ وادی کیلئے امداد لے کر کل ایران سے روانہ ہوا۔ امدادی اشیاء میں،خوراک ادویات اور تعمیراتی سامان شامل ہے۔ امدادی قافلہ جس میں ،پارلیمنٹ ممبران، ڈاکٹرز، طلباء اور کھیل سے وابستہ لوگ شامل ہیں۔ زمینی راستہ اختیار کر کے امدادی سامان خرم شہر پہنچائیں گے، جہاں پھر یہ ساما ن بحری جہاز کے ذریعے بوشاہار سے بندر عباس اور وہاں سے پھر عمان، یمن اور پھر مصر پہنچ کرغزہ وادی میں پہنچایا جائے گا۔