Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

محمود عباس فلسطین پر یہودیوں کے حق کی بات کر کےغداری کے مرتکب ہوئے: ثابت

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel24

تنظیم برائے فلسطینین رائٹ آف ریٹرن (ثابت) نے رام اللہ انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں عباس نے واشنگٹن میں یہودی راہنماوں کے اجلاس میں کہا تھا کہ وہ اسرئیل پر یہودیوں کے حق کو چیلینج نہیں کرتا” ۔ جمعہ کو اخبارات کے نام جاری اپنے ایک بیان میں تنظیم نے کہا ہے کہ اس بیان سے واضح ہو جاتا ہے کہ عباس 1948میں زبردستی 70لاکھ نکالے گئے فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں کو واپس آنے کا حق دینے کیلئے تیار نہیں ہے اور ساتھ ساتھ اس بیان سے یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ 13لاکھ فلسطینی جو اس وقت بھی اپنے ہی آبائی علاقوں میں مقیم ہیں ، انہیں بھی وہاں رہنے کے حق سے محروم کیا جاسکتا ہے۔ تنظیم نے محمود عباس کے اس سوچ اور اپروچ کو فلسطینیوں کے ساتھ غداری کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فلسطینی عوام نے اپنے مادر وطن کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں۔ وہ اپنے حقوق، جن میں ان کا حق واپسی بھی شامل ہے ،حاصل کر کے ہی دم لیں گے۔ تنظیم نے اس بیان کو فریڈم فلوٹیلا قتل عام کے واقع سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بھی ایک کوشش قرار دیا ۔ واضح رہے کہ اس واقع میں ،اسرائیلی کمانڈووز کے ایک خوفناک حملے کے نتیجے میں درجنوں امدادی کارکن شہید اور 50سے زائد زخمی ہوئے۔ تنظیم نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan