Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم شہر اور اس کے کیمپ پر مسلسل 11ویں روز بھی قابض اسرائیلی جارحیت جاری

طولکرم  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے جامع تباہی، بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور غیر مسبوق فوجی کمک کے ساتھ مسلسل 11ویں روز بھی غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم اور اس کے کیمپ پر اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔

جمعرات کو فجر کے وقت قابض فوج نے مضافاتی علاقے اقتبہ کے قریب طولکرم کیمپ اور السیکا روڈ میں شہریوں کے گھروں پر شدید فائرنگ کی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

قابض فوج نے شہر کے مغرب میں واقع “تسنوز” فوجی کیمپ کی سمت سے مزید اضافی فوجی کمک بھیجی۔ کمک میں انفنٹری اہلکار شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری کیمپ کے مرکزی شمالی دروازے کے سامنے اور اس کے اطراف میں موجود زرعی زمینوں میں تعینات ہے۔ وہاں کومبنگ اور تلاشی کی کارروائیاں کر رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے کیمپ کے آس پاس اور نظر آنے والی کئی رہائشی عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے، اور انہیں فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ تعیناتی کیمپ کے محلوں اور گلیوں میں قابض فوجیوں کی وسیع پیمانے پر موجودگی کے ساتھ موافق ہے، گھروں کے اندر بڑی تعداد میں سنائپر ٹیموں کی تعیناتی کے ساتھ، جو ہر چیز کے ہلنے اور اس پر گولی چلانے کے انتظار میں پڑے رہتے ہیں۔

کیمپ مکمل محاصرے کے ساتھ ایک المناک صورتحال کا سامنا کر رہا ہے ۔ قابض فوج کی جانب سے وحشیانہ انداز میں گھروں پر چھاپے مارنے، توڑ پھوڑ اور انہیں تباہ کرنے اور ان میں موجود افراد کو بے دخل کرنا اور انہیں اسلحے سے ڈرانا دھمکانا شامل ہے۔

شہر اور اس کے کیمپ پر بڑھتی ہوئی اسرائیلی جارحیت نے کیمپ میں بد ترین تباہی مچا دی ہے، جس سے بجلی، پانی، مواصلات اور انٹرنیٹ نیٹ ورکس کے بنیادی ڈھانچے کو متاثر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں مکانات، دکانیں اور ادارے مکمل اور جزوی طور تباہ کردی گئی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan