Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کو بے گھر کرنا ایک گھناؤنا اخلاقی جرم ہے:ہیومن رائٹس واچ

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین میں ہیومن رائٹس واچ کے دفتر کے ڈائریکٹر عمر شاکر نے غزہ پر امریکی اور صہیونی قبضے کی سازش کو مسترد کرتے ہوئے کیا ہے کہ فلسطینیوں کو جبری طور پر ان کے گھروں اور علاقوں سے بے دخل کرنا اخلاقی طور پر شرمناک فعل اور جنگی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کی پٹی پر امریکی ملکیت مسلط کرنے کا منصوبہ “انسانی اور اخلاقی اقدار کی صریح خلاف ورزی” کی نمائندگی کرتا ہے۔

تنظیم کی طرف سے کل جاری کردہ ایک بیان میں اس نے وضاحت کی ہے کہ امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں اور فوجی امداد کی مسلسل فراہمی اسے پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں میں شراکت دار بناتی ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر اور اردن سے ایک بار پھر فلسطینیوں کو اپنے ہاں آباد کرنے کے مطالبے کی تجدید کی۔ انہوں نے غزہ سے فلسطینیوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ’’فلسطینیوں کے پاس غزہ چھوڑنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے اور میں اردن اور مصر کو فلسطینیوں کو غزہ سے نکالتے دیکھنا چاہتا ہوں‘‘۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھال لے گا اور اس کا مالک ہو گا۔انہوں نے فلسطینیوں کو وہاں سے نکالنے کی اپنی تجویز پر عمل درآمد پر اصرار کیا۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “امریکہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھال لے گا۔”

تقریباً 16 ماہ سے واشنگٹن نے غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور نسلی تطہیر کی جنگ کی حمایت کی ہے۔ اس جارحیت کے نتیجے میں سات اکتوبر 2023ء سے اب تک 159 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں اور 14 ہزار سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan