رفح (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کل بدھ کو تین فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا کہ قابض فوج نے شام نوجوان حمزہ الہمص پر رفح شہر کے وسط میں العودہ گول چکر کے علاقے میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔
بدھ کی صبح سے قابض اسرائیلی فوج نے رفح میں 3 شہریوں کو گولیاں مارکر شہید کیا، جن کے نام محمد عودہ عوض الدباری، عبداللہ سبحانی السعدینی اور حمزہ الہمص کے بتائے گئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے بدھ کو بتایا کہ قابض فوج کے ہاتھوں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 شہید اور 11 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 ءسے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 47,552 تک پہنچ گئی اور 111,629 زخمی ہیں۔