مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے “طوفان الاحرار” تبادلے کے معاہدے میں رہا کیے گئے متعدد قیدیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے۔
بیت المقدس کے ذرائع نے بتایا کہ قابض حکام نے رہائی پانے والے رشید رشق، محمد صباح، موسیٰ العجلونی اور محمود عبداللطیف کو ایک ہفتے کے لیے مسجد اقصیٰ سے نکال دیا۔
قابض اسرائیلی فوج تبادلے کے معاہدے میں رہا کیے گئے قیدیوں پر پابندیاں عائد کر رہی ہیں، خاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں کسی بھی قومی سرگرمی میں واپس آنے کی صورت میں انہیں دوبارہ گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
رہائی پانے والے قیدیوں کو رہائی سے قبل مار پیٹ، بدسلوکی اور تذلیل کا بھی نشانہ بنایا گیا اور قابض حکام نے قید کے آخری لمحات تک انہیں رہائی کی اطلاع نہیں دی۔
قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رہائی پانے والے متعدد قیدیوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور ان کے اہل خانہ کو دھمکی دی کہ وہ اپنے بیٹوں کے استقبال پر جشن نہ منائیؓں۔