Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عالمی برادری نے غزہ پر قبضے سے متعلق ٹرمپ کا ’اشتعال انگیز ‘منصوبہ مسترد کردیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینیوں کو دوسری جگہوں پر آباد کرنے کے بعد غزہ کی پٹی پر تسلط قائم کرنےسے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان پر عالمی سطح پر شدید ر دعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی برادری نے امریکی صدر کے اشتعالا نگیز منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔

کئی ممالک نے مختلف طریقوں سے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے اور انہیں اپنی ریاست محروم کرنے کو مسترد کردیا ہے۔

برطانیہ
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے یوکرین کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس میں فلسطینیوں کے لیے ان کی سرزمین میں مستقبل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ہمیشہ سے اپنے موقف میں واضح رہے ہیں کہ ہمیں دو ریاستوں کا وجود دیکھنا چاہیے۔ ہمیں فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے میں اپنے آبائی وطن میں رہتے اور پھلتے پھولتے دیکھنا چاہیے‘‘۔

فرانس

فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ کی آبادی کی جبری نقل مکانی “فلسطینیوں کی جائز امنگوں پر حملے کی نمائندگی کرے گی، خطے کی سلامتی کو غیر مستحکم کرے گی اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہوگی”۔

ترکیہ

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے باشندوں کی نقل مکانی ایک ایسی چیز ہے جسے نہ تو ترکیہ اور نہ ہی خطے کے ممالک قبول کرتے ہیں۔ ہم اس تجویز کو “مضحکہ خیز اور بے معنی” سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی منصوبہ جس میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظرانداز کیا جائے گا وہ مزید تنازعات کو جنم دے گا۔

اپنی طرف سے ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرتولموس نے کہا کہ ٹرمپ کا جنگی جرائم کے مجرم اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا استقبال”انسانیت کے ضمیر پر ایک گہرے زخم کی نمائندگی کرتا ہے”۔

چین

چین نے غزہ کی پٹی کی آبادی کی جبری نقل مکانی مسترد کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کےقیام کی جدو جہد تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بیجنگ کو امید ہے کہ تمام فریقین غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور تنازعات کے بعد کے انتظام کو دو ریاستی حل کی بنیاد پر مسئلہ فلسطین کے سیاسی تصفیے کو دوبارہ درست راستے پر ڈالنے کے ایک موقع کے طور پر دیکھیں گے۔

روس

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کا ماننا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تصفیہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر ہی ممکن ہےانہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی آبادی کو دوسرے ملکوں میں منتقل کرنے کی بات سنی لیکن ہم اس حقیقت سے آگے بڑھتے ہیں کہ عرب ممالک اس خیال کو قبول نہیں کرتے۔
اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ اور یورپی یونین سمیت پورے عالم اسلام کی طرف سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غزہ پر قبضے کے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan