Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کی غزہ پر امریکی اور فلسطینیوں کی جلا وطنی کے بارے میں ٹرمپ کے بیانات کی شدید مذمت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جن میں اس نے غزہ کی پٹی پر امریکہ کا قبضہ کرنے فلسطینی عوام کو وہاں سے بے گھر کرنا ہے۔

حماس نے بدھ کے روز ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا کہ یہ بیانات ہمارے عوام اور ہمارے نصب العین کے خلاف ہیں، اس سے خطے میں استحکام نہیں آئے گا ۔ اس طرح کے بیانات صرف آگ پر تیل چھڑکنے کا باعث بنے گے۔

حماس نے کہا کہ ہم ہمارے فلسطینی عوام اور اس کی زندہ قوتیں دنیا کے کسی بھی ملک کو ہماری سرزمین پر قبضہ کرنے یا ہمارے عظیم فلسطینی عوام پر تسلط جمانے کی اجازت ہرگزنہیں دیں گے۔ فلسطینی قوم نے اپنے وطن کی سرزمین کو غاصبانہ صہیونی تسلط سے آزاد کرانے اور اپنی فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کےلیے خون کی ندیاں بہائیں۔

حماس نے امریکی انتظامیہ اور صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غیر ذمہ دارانہ بیانات کو واپس لیں جو بین الاقوامی قوانین اور فسطینی قوم کی اپنی سرزمین پر ان کے فطری حقوق سے متصادم ہیں۔

حماس نے عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ نے بھی ان خطرناک بیانات پر فوری اور ٹھوس رد عمل کے لیے فوری اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے کل منگل کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ “امریکہ غزہ کی پٹی کا کنٹرول سنبھال لے گا، اور ہم اس میں موجود تمام خطرناک ناکارہ بموں اور دیگر ہتھیاروں کو تلف کریں گے۔ ہم اس جگہ کو زمین پر برابر کر دیں گے، اور تباہ شدہ عمارتوں سے چھٹکارا حاصل کریں گے”۔

پریس کانفرنس سے قبل وائٹ ہاؤس میں نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں کو مشرق وسطیٰ کی ایک یا زیادہ ریاستوں کی طرف س منتقل کرنے کا خیال پیش کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan