Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قومی حکومت غزہ کے لیے بہترین آپشن ہے،جارحیت کے مستقل خاتمہ اور تعمیر نو چاہتے ہیں:حمدان

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہ نما اسامہ حمدان نے کہا ہےکہ رفح لینڈ کراسنگ پہلے مرحلے میں انسانی معاملات کو سفر کرنے کی اجازت دینے کے لیے کام کر رہی ہے، اور دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں پھنسے ہوئے افراد کی واپسی کے انتظامات پر اتفاق کیا جائے گا۔

حمدان نے مرکز برائے سیاسیات کے زیر اہتمام ایک اجلاس کے دوران خطاب میں زور دیا کہ غزہ کی صورتحال کا بہترین فارمولا قومی اتحاد کی حکومت کی تشکیل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اگر اسے تشکیل دینا ممکن نہ ہو، ہم تمام فارمیٹس کے لیے کھلے پن کامظاہرہ کریں گے تاکے غزہ کے لیے قومی انتظامیہ کی تشکیل کی راہ ہموار ہوسکے۔

حماس رہنما نے مزید کہاکہ “ہم نے ثالثوں کے ساتھ غزہ کے رہائشیوں کے لیے امداد اور پناہ گاہوں کے معاملے میں اسرائیل کی تاخیر کے بارے میں واضح طور پر بات کی۔ ہمارے پاس ایک کمیٹی ہے جو نگرانی کرتی ہے تاہم قابض اسرائیل جان بوجھ کر مسائل پیدا کرتا اور گھڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ “ثالثوں نے ہمیں کچھ ایسے اقدامات کے بارے میں بتایا جو قابض کو اس بات پر مجبور کریں گے جس پر اتفاق کیا گیا تھا، اور تفصیلات کل واضح ہو جائیں گی۔” اگر ایسا نہ ہوا تو حماس اپنی طرف سے کارروائی کرے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا، “ہم غزہ کی پٹی پر جارحیت کے مستقل خاتمے اور تعمیر نو میں دلچسپی رکھتے ہیں۔”

حمدان نے نشاندہی کی کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا دوسرا مرحلہ مذاکرات میں اہم ہو گا، کیونکہ یہ 7 اکتوبر کے بعد عمر قید، طویل سزا، حزب اللہ کے قیدیوں اور غزہ کے قیدیوں سمیت مختلف زمروں میں قیدیوں کی رہائی پر بات چیت پر مشتمل ہوگا.

طوفان الاحرار فریڈم ڈیل میں رہا ہونے والے قیدیوں کے بارے میں جنہیں بیرون ملک ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا حمدان نے وضاحت کی کہ تحریک اب بھی ان کو وصول کرنے کے لیے کئی ممالک سے رابطے میں ہے۔اس معاملے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan