Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں کینسر کے کیسز میں 5.3 فیصد اضافہ

رام اللہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نے 2022 ءکے مقابلے میں 2023 میں مغربی کنارے میں کینسر کے کیسز میں 5.3 فیصد اضافے کی اطلاع دی ہے۔ اس میں چھاتی کا کینسر کینسر کی سب سے عام قسم ہے، اس کے بعد بڑی آنت کا کینسر، پھیپھڑوں اور برونکیل کا کینسر، تھائرائڈ کینسر اور لیوکیمیا ہے۔

وزارت صحت نے کینسر کے عالمی دن کے موقعے پر جاری یک بیان میں تصدیق کی ہے کہ یہ پانچ اقسام مغربی کنارے میں کینسر کی 200 سے زائد اقسام کی موجودگی کے باوجود رجسٹرڈ ہونے والے کینسر کے نئے کیسز میں کا 48 فیصد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردوں میں سب سے زیادہ عام کینسر پھیپھڑوں اور مثانے کے ہوتے ہیں جب کہ خواتین میں چھاتی اور تھائرائیڈ کے کینسر ہوتے ہیں۔

وزارت صحت نے اشارہ دیا کہ 4 فروری کو کینسر کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد افراد اور حکومتوں میں کینسر اور اس کے خطرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔

وزارت صحت کے مطابق یہ دن اس سال غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کو صحت کی مشکل حالات کے درمیان آیا ہے، جس نے لاکھوں افراد کو بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ “غزہ کی پٹی میں کینسر کے نئے کیسز کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے، جن میں سے زیادہ تر کی غزہ کی پٹی پر جنگ کی وجہ سے تشخیص نہیں ہوسکی ہے، کیونکہ بمباری کے دوران وہاں کینسر کے مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ اس کی روک تھام کی دوائیوں کے داخلے اور ہسپتالوں کو نشانہ بنانے سے اس بیماری کی تشخیص میں مشکلات درپیش ہیں۔

مغربی کنارے میں تمام اقسام کے کینسر کے نئے کیسز کی کل تعداد 3,590 ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2023 میں 122 فی 100,000 آبادی کے واقعات کی شرح تھی۔ آبادی کے عتبار سے اب یہ شرح 3,408 کیسز تک پہنچ چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan